کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے تمام جماعتوں سے مشاورت کو ترجیح دیں گے,وزیر خزانہ اسحاق ڈار
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع پرتمام جماعتوں کا اتفاق رائے موجود ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں سے متعلق مشاورت کے ساتھ نئی تجاویز پر غور ہوگا اور متفقہ فیصلہ کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے نہ تو پہلے کبھی اکیلے فیصلہ کیا اورنہ اب کریں گے، اُن کی کوشش ہوگی کہ ایک دو دن میں دوبارہ سے اس میٹنگ کو بلائیں