ایف سی آر کے کالے قانون کو فاٹا کے عوام پر جبری مسلط کیا گیا,رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی

پارلیمنٹ ہاوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا معاملہ حل نہ ہونے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہی، حکومت کی ناکامی اور کوتاہی کی وجہ سے آواز اٹھانا پڑی، پی پی پی فوجی عدالتوں کے معاملے پر ایک بل لارہی ہے جس کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے ملزمان کو اپیل کا حق ہوگا, شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایف سی آر کا کالا قانون فاٹا کے عوام پر جبری طور پر مسلط کیا گیا، عمران خان کو پارلیمنٹ میں آنے کے لیے پوری قوم کی طرح پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے, شاہ محمود کا کہنا تھا کہ دھرنے پرجاتے ہیں تو تنقید کی جاتی ہےلیکن حقیقت یہ ہے کہ حکومت کسی بات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی