ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیا٘ں
ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن ردالفساد کے تحت کامیاب کارروائیاں جاری ہے۔ بنوں میں جانی خیل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسزنے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد گرفتار کرلئے گئے۔ ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ اٹک میں رینجرپولیس اورحساس اداروں نے سرچ اپریشن کے دوران چار افغان باشندوں سمیت چودہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سےبڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ڈی پی اوحافظ آباد کی زیر نگرانی ضلع بھرمیں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ پولیس ٓذرائع کے مطابق پکڑا جانےوالا اسلحہ دہشت گردی کے لیےاستعمال کیا جاناتھا۔ رحیم یار خان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیرسات افغان باشندے گرفتار کرلئے گئے۔ جنڈانوالہ اور دریاخان سٹی میں سرچ آپریشن کے دوران سولہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا دنیاپور اور نواحی علاقے میں بھی پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران اڑتالیس مشکوک افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔