پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ڈی پی او حافظ آباد کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کا کومبنگ آپریشن جاری ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر پنڈی بھٹیاں میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی کھیپ برآمد کر لی، جبکہ ایک ملزم کلیم اللہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنڈی بھٹیاں سے پکڑا جانے والا اسلحہ دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔