پاکستان کا سفر نہ کرنے کا فیصلہ میرا کا اور میری فیملی کا فیصلہ تھا۔ کیون پیٹرسن

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی کیون پیٹرسن نے عمران خان سے متعلق نجم سیٹھی کے بیان کو مسترد کردیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کیون پیٹرسن کا کہنا تھا پاکستان کا سفر نہ کرنے کا فیصلہ ان کا اور ان کی فیملی کا فیصلہ تھا، عمران خان کے بیان کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں۔ انھوں نے کہا کہ فائنل کے لئے لاہور نہ آنے کا فیصلہ ٹورنامنٹ کے آغاز پر ہی کرلیا تھا، پیترسن نے مداحوں سے کہا کہ وہ ان کے فیصلے کا احترام کریں کیونکہ یہ ان کےخاندان کا فیصلہ تھا۔ کیون پیٹرسن نے شارجہ میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے پہلے پلے آف میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاورزلمی کے خلاف کامیابی کے بعد لاہور نہ آنے کا اعلان کیا تھا۔