غیرملکی کھلاڑی نہیں آئے جو فائنل ہارنےکی ایک وجہ ہے۔ ووین رچرڈز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے کوچ ووین رچرڈز لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہو گئے۔ ووین رچرڈز کو سخت سیکورٹی کے حصار میں لاہور ایئرپورٹ پہنچایا گیا جہاں سے وہ دبئی کے لیے روانہ ہوگئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم پی ایس ایل ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہی تھی۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں ڈیوڈ میلان اور کرس جارڈن، مارلن سیموئیل ،کرس جورڈن اور انعام الحق پہلے ہی پاکستان سے روانہ ہو چکے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویوین رچرڈز نے کہا کہ 4 غیر ملکی کھلاڑی نہیں آئے جو فائنل ہارنےکی ایک وجہ ہے، ٹیم نے بہت محنت کی اس لیے فائنل میں پہنچے۔