شمالی کوریا اور ملائیشیا کے درمیان کم جونگ نام کی موت پر تنازعات تیز۔
لاہور(ویب ڈیسک) کم جونگ نام کی پراصرار موت پر شمالی کوریا اور ملائیشیا کے درمیان تلخ سفارتی تنازعہ نے ڈرامائی طور پرطول پکڑلیا ہے۔ جس کا آغاز کم جونگ نام کے ایئرپورٹ پر زہر دے کر قتل کرنے سے ہوا تھا۔ جس کے بعد کم جونگ نام کے قتل کے جرم میں دو خواتین جاسوس کو گرفتار کیا گیا تھا جن پر فرد جرم بھی عائد ہو چکی ہے۔ ان کے بعد شمالی کوریا کا ایک آئی ٹی ورکر بھی گرفتار کیا گیا جس سے کافی معلومات حاصل کی گئیں۔ اس کے بعد شمالی کوریا کے حکام نے ملائیشیا پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ جس کے بعد یہ تعلقات مزید بگڑنا شروع ہو گئے اور اب ملائیشیا اور شمالی کوریا ایک دوسرے سے اپنے سفارتی تعلقات بھی محدود کر رہے ہیں۔