رہنما تحریک انصاف مراد سعید کی سعودی سفیر سے ملاقات
رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی سعودی سفیر سے اسلام آباد میں ملاقات ، ملاقات میں سعودی عرب میں پاکستانیوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،مراد سعید نے اپنی گزارشات توجہ سے سننے پر سفیر محترم کا شکریہ بھی ادا کیا ، سعودی سفیر سے ملاقات میں پاکستانیوں کو اقامے کے اجراء اور اجرت میں کٹوتی جیسے سنگین مسائل پر بات چیت ہوئی اور سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی پر بھی مفصل تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مراد سعید کا کہنا ہے کہ سفیر محترم نے پوری توجہ سے میری گزارشات سنیں اور مکمل ممکن تعاون کی یقین دھانی بھی کروائی ہے ،مراد سعید نے مشکلات میں گھرے پاکستانیوں کی معاونت کیلئے مشیر خارجہ اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر سے بھی متعدد روابط قائم کئےاور وہ اپنی پارٹی کی جانب سے ایوان میں مسلسل اس مسئلے کو اٹھا رہے ہیں
( ویب ڈیسک )