کپتان نے پی ایس ایل کیخلاف ایک اور بیان داغ ڈالا،،،

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا لاہور میں انعقاد کپتان کو ایک آنکھ نہ بھایا ۔۔ پہلے تو وہ اس کے خلاف بیان داغتے اور اب فائنل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ہی پھٹیچر کہہ ڈالا ،، گزشتہ روز کپتان نے سپریم کورٹ کے صحافیوں سے گفتگو میں پی ایس ایل پر ایک بار پھر کڑی تنقید کی ۔۔۔ یہاں تک کہہ دیا کہ لاہور میں فائنل کے لیے پھٹیچر کھلاڑی بلائے گئے، ایسے کھلاڑیوں کو پیسے دیں تو ڈومیسٹک کھیلنے آجائیں, چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے ایسے ہی کسی کو پکڑ کر افریقا سے لے آئے کہ غیرملکی کھلاڑی آگیا،، یہ نہیں پتا کہ وہ کون تھے،،جو غیرملکی کھلاڑی لائے گئے انہیں تو ویسے ہی آجانا تھا،، آپ ان کو پیسے دیں تو وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے آجاتے،،، اصل میں جو بڑے بڑے نام ہیں انہیں نہیں آنا تھا , کپتان کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر کوئی غم و غصے میں آ گیا ۔۔ کپتان کے اپنی کھلاڑی بھی اس بیان پر افسردہ ہو گئے, جبکہ ان کے بیان پر کڑی تنقید کی