دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی جولین اسانج کی وکی لیکس نے ایک اور دھماکا کرڈالا,,,,

امریکا کے سابق خفیہ ایجنٹ جولین اسانج کی وکی لیکس نے ایک بار پھر دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، والٹ سیون کے کوڈ نیم کے پہلے حصے ایئر زیرو میں جاری کردہ لیکس آٹھ ہزار سات سو اکسٹھ صفحات پر مشتمل ہے،، جس میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی دنیا بھر میں دو ہزار تیرہ سے سولہ تک کی جانے والی ہیکنگ کی تفصیلات ہیں، نئی لیکس کے مطابق سی آئی اے کے آئی ٹی ماہرین نے دنیا بھر میں ایپل، اینڈرائیڈ کی ڈیوائسز کو ہیک کیا،، جبکہ ایم آئی فائیو کے ساتھ مل کر سام سنگ ٹی وی کو فیس آف ٹیکنالوجی کی مدد سے ہیک کیا،، خفیہ ایجنسی کی جانب سے ہیک کردہ ڈیوائسز کو جاسوسی کے مقاصد کیلئے سماعتی آلات میں تبدیل کیا گیا، رمن شہر فرینکفرٹ میں امریکی قونصلیٹ سی آئی اے ہیکرز کا خفیہ ہیڈکواٹر تھا،، جہاں سے یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں ہیکنگ کی جاتی تھی، وکی لیکس نے سی آئی اے کے انتظامی ڈھانچے کا تفصیلی نقشہ بھی جاری کیا ہے،، یہ دستاویزات ایسے موقع پر منظر عام پر لائی گئی ہیں جب وکی لیکس انتظامیہ کی جانب سے بلائی گئی پریس کانفرنس پر سائبر حملہ کیا گیا