وزیراعظم نواز شریف اور امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی ملاقات
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق کویت سٹی کے امیری دیوان میں وزیراعظم نواز شریف اور امیر کویت کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے درمیان صنعتی، زرعی، توانائی اور دفاعی شعبوں میں اقتصادی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔۔ وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان کویت کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں اضافی تعاون سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔۔ وزیراعظم نے کہا کہ کویتی سرمایہ کار پاکستان میں دستیاب بہترین معاشی مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔۔ نواز شریف نے امیر کویت کو وزیراعظم کویت، سپیکر نیشنل پارلیمنٹ، کویتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے مفید ملاقاتوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔۔ ملاقات میں وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل اور پاکستانی سفیر غلام دستگیر بھی موجود تھے