چمن میں باب دوستی اور خیبر ایجنسی میں پاک افغان طور خم بارڈر پیدل آمد ورفت کیلئے کھول دیا گیا
چمن پاک افغان سرحد باب دوستی اٹھارہ روز کی بندش کے بعد دوروز کیلئے کھول دی گئی۔ باب دوستی کو پیدل آمد و رفت کیلئے کھولا گیا ہے۔ باب دوستی صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک پیدل آمد و رفت کیلئے کھلا رہے گا تاہم تجارتی سرگرمیوں کیلئے بارڈر بدستور بند رہے گا۔ خیبر ایجنسی میں طورخم پر پاک افغان سرحد بھی اٹھارہ روز بعد کھول دی گئی ہے۔ طورخم پر بھی بارڈ صرف پیدل آمدورفت کے لیے ہی کھولا گیا ہے اور یہاں بھی تجارتی سرگرمیاں بدستور بند رہیں گی۔ پاکستان میں گذشتہ ماہ دہشت گردی کے واقعات میں سو سے زیادہ افراد کی ہلاکت میں افغانستان سے دہشتگرد تنظیم کے ملوث ہونے پرپاک افغان بارڈر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا