سابق صدر آصف علی زرداری سے چین کے سفیر اور برطانیہ کے ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد زرداری ہاﺅس میں سابق صدر آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی ، عالمی اور خطہ کی صورتحال پر اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،، اس سے قبل چینی سفیر سن وی ڈانگ نے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سی پیک منصوبہ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے،آصف علی زرداری کاکہنا تھا کہ پاک چین دوستی مثالی ہے، سی پیک منصوبہ خطہ کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گا، انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی صرف ریاستوں کے درمیان ہی نہیں بلکہ عوام میں بھی گہرے مراسم ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں۔ملاقات کے دوران سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چودھری اعتزاز احسن، سینیٹر شیری رحمن اور سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے