پی ایس ایل تھری کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 19 رنز سے ہرا دیا
پشاور زلمی کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطان کی اننگز کا آغاز تجربہ کار بلے بازوں کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے کیا، دونوں نے ملتان کو 51 رنز کا آغاز فراہم کیا، کمار سنگاکارا نے 28 رنز سکور کیے جبکہ احمد شہزاد 37 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، صہیب مقصود نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 85 رنز بنائے، انہوں نے 7 چھکے اور 4 چوکے لگائے اور ٹیم کا ٹوٹل 183 رنز تک پہنچا دیا۔پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور اینڈرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا۔ فلیچر نے محمد عرفان کو پی ایس ایل تھری کا سب سے لمبا 114 میٹر کا چھکا رسید کیا۔ لیکن اگلے ہی اوور میں سہیل تنویر نے انہیں 11 رنز پر آؤٹ کردیا
کپتان محمد حفیظ اور لیام ڈیسن نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری سکور کی لیکن وہ یہ میچ نہ بچا پائے،،ملتان سلطان کی جانب سے سہیل تنویر نے 3 اور محمد عرفان نے 2 وکٹیں حاصل کیں