دہشت گردی کیخلاف آپریشن سے پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کم ہوئی، امریکی انٹیٰلی جنس رپورٹ
آرمڈ سروسز کمیٹی میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سرحدی دراندازی کے خلاف آپریشنز جاری رکھے گا، اس کے علاوہ مغربی افغان سرحد پر بارڈر منیجمنٹ کی کوششیں بھی جاری رکھے گا،رپورٹ کے مطابق پاکستان ملک کے اندر بھی دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رکھے گا، ان کوششوں سے فرقہ وارانہ اور دیگر دہشت گردی کے واقعات میں کمی لانے میں مدد ملے گی،، پاکستان افغانستان میں موجود پاکستان مخالف عناصر کے خلاف کارروائی چاہتا ہے اور اس کے لیئے امریکا اور افغانستان کی جانب دیکھ رہا ہے،،رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرول لائن پر جاری مسلسل جھڑپوں کے نتیجے میں کشیدگی بڑھنے کے خطرات ہیں،،
امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے بھارت سے متعلق رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت عالمی طاقت کے طور پر حیثیت منوانا چاہتا ہے اور اس کے لیے بھارت اپنی ایٹمی طاقت کو ضروری سمجھتا ہے