غیر ملکی میڈیاکے مطابق روس کا فوجی طیارہ اے این ٹوسکس شام کی حدود میں گرکر تباہ ہوگی
غیر ملکی میڈیاکے مطابق روس کا فوجی طیارہ اے این ٹوسکس شام کی حدود میں گرکر تباہ ہوگیا۔ جس سے طیارے کے چھ ارکان سمیت بتیس افراد مارے گئے۔روسی طیارہ شام کے علاقے خیمی میم ایئر بیس پر لینڈنگ کرتے ہوئےاس وقت تباہ ہوا جب وہ رن وے سے پانچ سو میٹر کی دوری پر تھا۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ واضح رہے کہ روس شام کا سب سے بڑا جنگی اتحادی ہے جوبشارالاسد حکومت کو فضائی امداد فراہم کرنے میں بھی پیش پیش ہے۔