تحریک انصاف نے بڑے شہروں میں سوشل میڈیا کنونشنز کرانے کا فیصلہ کرلیا
مریم نواز کے سوشل میڈیا کنونشنز نے تحریک انصاف کو پریشان کر دیا۔ عمران خان نے پارٹی کو سوشل میڈیا کے محاذ پر بھی ن لیگ کا مقابلہ کرنے کہ ہدایت کر دی۔ تحریک انصاف کا بڑے شہروں میں سوشل میڈیا کنونشنز کرانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ تحریک انصاف کا پہلا سوشل میڈیا کنونشن دس مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ پارٹی کا دوسرا سوشل میڈیا کنونشن سترہ مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ پی ٹی آئی اکتیس مارچ کو کراچی میں چودہ اپریل کو پشاور میں سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد کرے گی۔ عمران خان سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔ کنونشن میں ملک بھر سے سوشل میڈیا کے سرگرم کارکان شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کنونشن میں آئندہ انتخابات کے لیے سوشل میڈیا پالیسی متعارف کرائی جائیگی۔