بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کے سمارٹ فون ضبط کرنے کی کارروائی شروع کر دی
بھارتی فوج نے کریک ڈاون کے دوران نوجوانوں کے سمارٹ فون ضبط کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ فوجی حکام کا خیال ہے کہ نوجوان سمارٹ فون کے زریعے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں اور لوگوں کو بھارت کے خلاف مظاہروں پر اکسایا جاتا ہے ۔ گزشتہ روزترال کے ستورہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی کی گئی جس کے دوران چند نوجوانوں سے ان کے موبائیل فون چھین کر اپنی تحویل میں لئے گئے۔قصبہ ترال سے تقریبا 20کلومیٹر دور ستورہ آری پل گاؤں کو فورسز نے محاصرے میں لیکرگھر گھر کی تلاشی لی ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ نیند میں تھے اور اسی وقت فورسز نے پورے گاؤں کو محاصرے میں لیا اگر چہ علاقے سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ،تاہم کچھ مقامی نوجوانوں سے فورسز نے انکے موبائیل فون چھین لئے ہیں ۔۔ جنوبی کشمیرمیں آپریشن آل آؤٹ کے تحت فوج ،فورسزاورٹاسک فورس اہلکاروں نے ستورہ گاؤں کومحاصرے میں لیکر آپریشن شروع کیا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ منگل کوعلی الصبح فوج اورفورسزنے پورے گاؤں کوچاروں اطراف سے سیل کررکھاتھاجسکے بعدیہاں تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔لوگوں کے بقول گھرگھرتلاشی کارروائی کیساتھ ساتھ مکینوں اورکچھ مہمانوں سے پوچھ تاچھ کی گئی