شبقدر میں دو گاڑیوں میں تصادم ، 19 افراد زخمی
ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سعید آباد کے علاقے شبقدر روڈ پر مسافر کوچ اور ڈاٹسن تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکراگئی، حادثے کے نتیجے میں19 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا، اسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔