بھارت میں باراتیوں کے ٹرک کو حادثہ ، 30 ہلاک
بھارت کے مغربی حصے میں باراتیوں کو لے جانے والا ایک ٹرک پل پر سے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔گجرات پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور ٹرک پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ 25 فٹ بلند پل سے نیچے گِر گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس ٹرک میں قریب 60 افراد سوار تھے جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں۔حکام نے بھون نگر میں پیش آنے والے اس حادثے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔