پارلیمنٹ کو میونسپل کمیٹی نہ بنایا جائے۔ احتساب عدالت میں ٹرائل سے نوازشریف کا موقف درست ثابت ہوگیا, وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہمیشہ بڑے فیصلے کرتی ہے جنہیں ہر ادارے کو قبول کرنا چاہیے۔ شریف فیملی کے ٹرائل کو چھ ماہ مکمل ہونے والے ہیں۔ چھ ماہ میں یہ واضح ہوگیا کہ نواز شریف کا موقف درست تھا گواہوں کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ کس چیز کی گواہی دینے آئے ہیں,وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام نہیں ہے چھ سیٹوں والے 26ووٹ اور30سیٹوں والے 44ووٹ لے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کالی عینک لگا کر پوری دنیا کی جمہوریت پر تجاویز دیتے ہیں جب اپنی جمہوریت کے اندر کسی تجویز یا ووٹ کا وقت آتا ہے تو بھاگ جاتے ہیں,مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بطور پارلیمنٹیرین شرمندگی ہو رہی ہے کہ پارلیمنٹ پر الزامات لگائے جا رہے ہیں ۔ جنہوں نے ہار س ٹریڈنگ کی ان کیخلاف ایکشن ہونا چاہیے