عمران خان، آصف زرداری کو ضمیروں کا سوداگر کہتے ہیں, وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ اتحادی اور آزاد ممبرز کے ساتھ مل کر چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین لائیں، انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ کرپشن اوپر ہوتی ہے، عمران نے خود کہا کہا کہ ان کی پارٹی فروخت ہوئی،بتایا جائے کہ پارٹی میں کرپشن اور گند اوپر سے آیا، وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران زرداری کو ضمیروں کا سوداگر کہتے ہیں،، اب اب ضمیر فروش اور سوداگر چئیرمین سینٹ بنانے کے لئے اکٹھے ہو رہے ہیں,وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیانیہ سچ ثابت ہو رہا، سینٹ میں بھی نواز شریف کا بیانیہ سر چڑھ کر بولا،ملک کی سیاست کو اس راستے سے ہٹایا گیا، کون سی قوت ہے جو ن لیگ اور نواز شریف کا راستہ روک رہی ہے، ایک دوسرے پر لعنت بھیجنے والی قوتیں ایک اسٹیج پر آ جائیں تو پیچھے کوئی تو ہے،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عدت کے دوران نکاح کیا جو شرعی طور پر جائز نہیں جس کے خلاف مفتیان فتوے دے رہے ہیں ، برائی کو بزور قوت روکنا چاہیے