افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق پاکستان کا موقف درست ثابت ہوگیا
پاکستان کا افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا مؤقف ایک بار پھر درست ثابت ہوا، افغانستان کے صوبہ کنر میں امریکی ڈرون حملے میں بیس دہشتگرد مارے گئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں کی اکثریت کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے,ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آوروں کو تربیت دینے والا استاد یاسین بھی مارا گیا,افغانستان کے صوبہ کنر کی سرحد پاکستان کے قبائلی علاقوں سے جڑی ہوئی ہے, صوبہ کنر کو دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بھی سمجھا جاتا ہے, امریکہ کی جانب سے اس علاقے میں مسلسل کارروائیاں کی جارہی ہیں , پاکستان نے ہمیشہ سے موقف اختیار کئے رکھا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی سرحد پار سے ہوتی ہے