چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروس پبلک ریلیشنز سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں کراچی میں ہونے والے پاکستان سپرلیگ میچز پر بات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں احسان مانی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد اور پی ایس ایل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میچوں کے دوران غیرملکی مہمانوں کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جائے گا۔ پاکستانی قوم بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے شدت سے منتظرہیں