سعودی وزیر خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر آج (جمعرات) پاکستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔وہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔