امریکہ نے شمالی کوریا کو راکٹ سائٹ دوبارہ تعمیر کرنے پر خبردار کردیا
امریکہ نے شمالی کوریا کو راکٹ سائٹ دوبارہ تعمیر کرنے پر خبردار کیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کے حوالے سے ان اطلاعات پر مایوسی ہوئی کہ ان کا ملک طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ منصوبے پر کام کر رہا ہے۔واشنگٹن میں سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز سنٹر میں ماہرین کے مطابق گزشتہ سال اگست سے اس سائٹ کی تعمیرنو رکی ہوئی تھی اور اس کی دوبارہ تعمیر باعث تشویش ہو گی۔