ہندو انتہا پسند جماعتوں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا جائے۔ سابق بھارتی آئی اے ایس آفیسر
بھارت میں ہندﺅں انتہا پسند ﺅں کی بڑتی ہو ئی دہشت گری اور آ ئے روز بے گنا ہ مسلما نوں کے قتل عام پر ردعمل دےتے ہو ئے بھارت کے ایک سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے ہندو انتہا پسند جماعتوں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے کر ان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرا ئع کے مطا بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنو میں گذشتہ روز خشک میوے بیچنے والے دو مظلوم کشمیری نوجوانوں پر تشدد کے خلاف سابق بھارتی آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے ہندو انتہا پسند جماعتوں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے کر ان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ آئے روزہو نے والے واقعے کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'ان شر پسند جماعتوں نے ملک کی سیکولر ساخت کو تباہ کیا ہے اور کشمیری ان کے تازہ ٹارگیٹ ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے ہندﺅں انتہاپسند تنظیمیں بجرنگ دل، ویشو ہند پریشد اور دیگر انتہا پسند جماعتوں پر پابندی عائد کرنے کی اپیل کی ہے۔