وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات، شاہ سلمان اور ولی عہد کے پیغامات پہنچائے
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی ، وزیراعظم نے وزیراعظم ہاوس پہنچنے پر خود ان کا استقبال کیا۔سعودی وزیر خارجہ امور عادل الجبیر نے ملاقات کر کے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے پیغامات پہنچائے۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کے علاوہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خصوصی پیغامات پہنچائے۔ ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے سعودی وزیرخارجہ کو امن سے سے متعلق آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے کیونکہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔ ملاقات میں بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پیدا ہوانے والی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرخصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچے ،پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد سعودی وزیر خارجہ امور عادل الجبیر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان کی ہدایت پر پاکستان آئے اور ان کے ایک روزہ دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان تنائو کی فضا کو معمول پر لانا تھا۔وزارت خارجہ پہنچنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔