کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے،اسے دنیا کے جدید شہروں کی صف میں لانا وزیراعظم کا وژن ہے۔ فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم کا دورہ کراچی منسوخ کیا گیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کراچی کا دورہ موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردیاگیا ۔ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے،اسے دنیا کے جدید شہروں کی صف میں لانا وزیراعظم کا وژن ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا تھا۔ جس میں سخی حسن فلائی اوور، فائیو اسٹار فلائی اوور اور کے ڈی اے فلائی اوور کے منصوبے شامل تھے۔