غیرت کے نام پر باپ نے کلہاڑی کا وار کر کے بیٹی کا سر کاٹ دیا

اتر پردیش: بھارت میں غیرت کے نام پر باپ نے کلہاڑی کا وار کر کے 17 سالہ بیٹی کا سر قلم کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک شخص نے اپنی نوعمر بیٹی کا سر قلم کیا اور تن سے جدا سر کو بالوں سے پکڑ کر پیدل چلتے ہوئے تھانے جانے لگا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔علاقہ مکینوں کی شکایت پر پولیس نے تھانے آنے والے قاتل باپ سریش کمار کو راستے میں ہی گرفتار کرلیا۔ سریش کمار کا کہنا تھا کہ بیٹی کو ایک لڑکے کے ساتھ نامناسب حالت میں دیکھ کر کلہاڑی سے سر قلم کردیا۔
سوشل میڈیا پر سریش کمار کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں وہ بیٹی کا گردن سے کٹا سر تھامے پیدل چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے لڑکی کی سر کٹی لاش کو گھر سے برآمد کرکے فرانزک لیب بھیج دیا ہے اور باپ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔