پارلیمنٹ ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے : شہریار خان آفریدی

کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئر مین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ملک کا ایک اعلیٰ ترین ادارہ ہے اور تمام معاملات پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں ۔ ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف اس امر پر یقین نہیں رکھتی اس لئے انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر سڑک پر ڈرامہ رچایا۔ انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف نے قومی اجلاس میں شرکت نہیں کی کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کے ارکان وزیر اعظم عمران خان کو ووٹ دینگے۔