ملک کے بیشتر حصوں میں موسم ابرآلود رہے گا:محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم ابر آلود رہے گاتاہم خیبرپختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان ،اسلام آباداور پنجاب کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ آج صبح ریکارڈکیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت اسلام آباداورکوئٹہ تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور انیس کراچی چوبیس پشاور سولہ گلگت پانچ مری آٹھ اور مظفر آباد دس ڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر،اننت ناگ ،شوپیاں ،پلوامہ بارہ مولہ اور lehمیں موسم جزوی طور پر ابر آلودرہنے ،کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے جبکہ جموں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہے گا۔ آج صبح ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت ،سرینگرمیں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ،جموں چودہ ،lehمنفی چار ،پلوامہ اور بارہ مولہ چار ،اننت ناگ اور شوپیاں چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔