2 ہفتوں سے بھی کم وقت میں کورونا کیسز 50 فیصد بڑھ گئے

اسلام آباد: گزشتہ ماہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے کی گئی پابندیوں میں نرمی سے اب تک ملک میں کووِڈ 19 کے کیسز تقریباً 50 فیصد بڑھ چکے ہیں۔ صرف ایک روز میں یعنی7 مارچ (آج) کو ایک ہزار 780 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور فعال کیسز کی تعداد بھی 18 ہزار 55 ہوگئی ہے۔ 24 فروری کو این سی او سی نے تجارتی سرگرمیوں، اسکولز، دفاتر اور دیگر کام کی جگہوں پر کورونا وائرس سے متعلق زیادہ تر پابندیاں نرم کرنے اور انہیں مکمل طور پر فعال کرنے کی اجازت دے دی تھی۔