مرغی کاگوشت 350سے 400 روپے کلو تک پہنچ گیا
ملک کے طول و عرض میں مہنگائی نے ڈیرے جما لیے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں آئے روز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔لاہور میں چکن کا فی کلو بھاؤ 365 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ کوئٹہ میں ایک ہفتے میں150 روپے مہنگا ہوکر400 روپے کلو ہوگیا۔نرخوں میں اضافے پر شہری بلبلا اٹھے۔ ملتان میں سات دن میں بھاؤ دوباربڑھنے سے گوشت350 روپے کلو ہوگیا۔فیصل آباد میں چکن سرکاری ریٹ پر 374روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔۔حکومت سے نالاں شہریوں میں گوشت پکانے کی سکت نہیں رہی۔شہریوں نے توقع ظاہر کی ہےکہ دوبارہ اعتماد کاووٹ لینے والےوزیراعظم مہنگائی کنٹرول کرنے پرزیادہ توجہ دیں گے۔