سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کرنے کی ہدایت
تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے دائر درخواست پر پی آئی سی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے پبلک انفارمیشن آفیسر کو ہدایت کی کہ اس حکم کے موصول ہونے کے 10 روز میں کمیشن کی آگاہی کے ساتھ درخواست گزار کو پوچھی گئی معلومات فراہم کی جائے۔درخواست گزار کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات، افسران کی فہرست، ان کا عہدہ اور موجودہ پوسٹنگ کی تفصیلات، ان افسران کے نام جن کی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر پروموشن روک دیا گیا تھا اور ان افسران کی فہرست ان کے عہدے اور موجودہ پوسٹنگ کے ساتھ طلب کی جنہوں نے اپنی پوری سروس کی مدت کے دوران اپنے اثاثوں کی