’عورت ہوں، آزاد ہوں، میرا جسم نہیں جاگیر تیری‘
خواتین کے عالمی دن پر عور ت مارچ کے حوالے سے بنائی گئی ویب سیریز ’’عورت گردی‘‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم عورت گردی کا پہلا ٹیزر ای میکس میڈیا کی جانب سے لانچ کیے گیے پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر حال ہی میں شیئر کیا گیا ہے۔ ٹیزر میں اداکارہ و میزبان جویریہ سعود اور اداکار علی خان کو عورت مارچ میں سرگرم متنازع نعرے ’میرا جسم میری مرضی‘ پر بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔