سندھ کے تمام اضلاع میں خواتین کی دستکاری،پیشہ ورانہ تربیت کے ادارے قائم ہونگے
خواتین کی ترقی کے بارے میں سندھ کی وزیر سیدہ شہلارضا نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں خواتین کی دستکاری اور پیشہ ورانہ تربیت کے ادارے قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے ACD کے پیشہ ورانہ اور تکنیکی ادارے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت صوبے بھر میں خواتین کیلئے ہنر اور دستکاری کے مراکز قائم کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ معاشی ترقی میں پراعتماد کردارا دا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کا انحصار خواتین کی ترقی پر ہے اگر خواتین ترقی کریں گی تو ملک بھی ترقی کرے گا۔