سوئی ناردرن نے نئے گیس کنکشنز پر پابندی عائد کر دی
لاہور: سوئی ناردرن نے گیس کے نئے کنکشنز پر پابندی عائد کر دی۔ ذرائع سوئی ناردرن کے مطابق ایم ڈی نے تمام ارجنٹ اور دیگر کنکشنز کا اجرا روک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی سوئی ناردرن کی اجازت کے بغیر ارجنٹ کیس پر بھی کنکشن دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نئےکنکشن کی درخواستوں کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ سوئی ناردرن حکام نے بھی نئے کنکشنز پر پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے مزید کنکشنز کا کوٹہ مانگا ہوا ہے، جیسے ہی نیا کوٹا ملے گا کنکشنز دینا شروع کر دیں گے۔