پنجاب میں عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم کا فیصلہ قبول کریں گے: حمزہ شہباز
حمزہ شہباز کے گھر پر ہونے والی ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے انتخابات، پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی سمیت حکومت کے خلاف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج اس لیے تشریف لائے ہیں پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف بڑے عرصے بعد جیل سے باہر آئے ہیں اس پر مبارک باد دینے اور سینیٹ میں مشترکہ کامیابی کی مبارک باد بھی دینے آئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کو ہرطرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس حوالے سے حمزہ شہباز نے کہاکہ پنجاب میں عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا فیصلہ قبول کریں گے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کیخلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑنوکریوں کا نعرہ لگایا گیا، کہاں ہے وہ سب؟