عمران خان نے پاکستان کے عوام کے ساتھ مذاق کیا، عمران خان نے اندر کے خوف سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کے تحریک اعتماد کی ووٹنگ کے اعداد وشمار کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریس میں اکیلے ہونے کے باوجود دھاندلی کرنی پڑی۔لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج اس لیے تشریف لائے ہیں پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف بڑے عرصے بعد جیل سے باہر آئے ہیں اس پر مبارک باد دینے اور سینیٹ میں مشترکہ کامیابی کی مبارک باد بھی دینے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ جو بھی قدم لیں گے اس کےلیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مشترکہ طور پر فیصلہ کریں گے اور عوام کی نمائندگی کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ان کا اندر کا خوف تھا اور مذاق بھی تھا جہاں ریس میں اکیلے ہیں اور اس میں اعداد و شمار میں بھی دھاندلی کرنی پڑی۔