حکومتی وفد نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے اے این پی سے تعاون مانگ لیا
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے سیاسی رابطے تیز ہو گئے۔ صادق سنجرانی اور پرویز خٹک کی وفد کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی کے پاس چارسدہ آمد ہوئی۔صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے عوامی نیشنل پارٹی کے حیدر ہوتی اور ایمل ولی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی وفد نے چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے صادق سنجرانی کی حمایت کی دارخوست کی۔ عوامی نیشنل پارٹی نے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا۔