بھاری قیمت چکانی پڑے گی ی،دوتھپڑماروگےدس تھپڑماریں گے: مریم نواز
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کے بعد دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اجلاس میں لانگ مارچ، ڈسکہ انتخاب، گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والے سلوک، کراچی میں خالی ہونے والی نشست سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ کل شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگ زیب، مصدق ملک، جاوید عباسی اور خرم دستگیر سمیت دیگر کے ساتھ اٹھائے طوفان بدتمیزی پر پارٹی میں غصے کا اظہار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ کل شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگ زیب، مصدق ملک، جاوید عباسی اور خرم دستگیر سمیت دیگر کے ساتھ اٹھائے طوفان بدتمیزی پر پارٹی میں غصے کا اظہار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اس کو آسان نہیں لے گی، مسلم لیگ (ن) کو اخلاق اور تہذیب کا بھاشن دینے والے مشورہ اپنے پاس رکھیں، کسی طرح بھی سینئر قیادت کی اس طرح کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ 'جس طرح شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگ زیب اور مصدق ملک پر حملہ کیا گیا اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور دو تھپڑ ماریں گے تو اہم آپ کو 10 تھپڑ ماریں گے۔