حکومت نے 23،22اور 24 مارچ کو چھٹی کا اعلان کر دیا

وزیر داخلہ شیخ رشید نے او آئی سی کی وزیر خارجہ کانفرنس کے سلسلے میں 22 ، 23 اور 24 مارچ کو مقامی چھٹی کا اعلان کر دیاہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ 22 ، 23 اور 24 مارچ کو مقامی تعطیل ہو گی ، او آئی سی کے وزیر خارجہ کارنفرنس ہونے جارہی ہے جس میں بہت بڑی تعداد میں اسلامی ملکوں کے وزراءخارجہ پاکستان آ رہے ہیں ۔