پاکستان نے تمام پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا.

پاکستان نے حالیہ مذاکرات کے دوران تمام پیشی اقدامات سے آئی ایم ایف کو باقاعدہ آگاہ کر دیا، حکام وزارت خزانہ نے فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ جلد ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا دور جاری ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے تمام پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا، آئی ایم ایف بھی اب پاکستان کے کیے گئے اقدامات پر مطمئن ہے جبکہ آئی ایم ایف بیرونی فنانسنگ کے معاملے پر مطمئن ہے۔زرمبادلہ ذخائر بہتری پر بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا گیا، پاکستان نے جون تک 10 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ سے آگاہ کیا۔حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فی الحال آئی ایم ایف نے مزید پیشگی اقدامات کا نہیں کہا، پاکستان تمام شرائط پر عمل کرچکا ہے جس کا باقاعدہ مذاکرات میں آگاہ کیا گیا۔پاکستان نے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جلدی کرنے کی درخواست کی ہے، توقع ہے کہ اب اسٹاف لیول معاہدے میں مزید تاخیر نہیں ہوگی۔حکام کے مطابق اگلے ہفتے تک یا اسی ہفتے بھی توقع ہے سٹاف لیول معاہدہ ہوجائے۔