چمن میں لیویز کی کارروائی، بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد
چمن میں لیویز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کرلیا۔حکام کے مطابق آپریشن کے دوران خودکش جیکٹ، 64 مارٹر گولے، 270 کلو گرام بارود، 140 آئی ای ڈیز اور ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیے گئے۔دوسری جانب پشاور کے علاقے آفریدی گڑھی گلہبار میں کھیتوں سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اسلحہ بوری میں بند ملا ہے جس میں 9 دستی بم اور 6 اینٹی مائنز بم تھے۔پولیس نے کہا کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔