10 ماہ میں یہ نواز شریف کو نہیں لا سکے تو اور کیا کریں گے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 10 ماہ میں یہ نواز شریف کو نہیں لا سکے تو اور کیاکریں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن تباہی کا شکار ہے، سن رہا ہوں کہ الیکشن آگے پیچھےکرکے پورے ملک میں ایک ساتھ ہونگے، یہ کچھ نہیں کرسکتے 10 ماہ میں نواز شریف کو نہیں لا سکے تو اورکیاکریں گے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گورنر کے پی کے پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، ہم نہیں ڈرنے والے ،جیل ہمارا سسرال ہے ، پھر جانا پڑا تو جائیں گے، ڈریں گے نہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ان کا کوئی سودا منڈی میں نہیں بک رہا، پابندیاں لگائیں گے توسوشل میڈیا آزاد ہے، مریم نواز کی وجہ سے ن لیگ پہلے بھی پھنسی تھی، انہوں نے ملک کا ستیاناس کردیا ہے۔