لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں عورت مارچ کی مشروط اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں عورت مارچ کی مشروط اجازت دے دی۔لاہور ہائی کورٹ میں عورت مارچ کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس انوارحسین نےدرخواست پر سماعت کی۔عدالت نے لاہورمیں عورت مارچ کی مشروط اجازت دے دی، اور ریمارکس دیئے کہ نادرا آفس شملہ پہاڑی سے فلیٹی ہوٹل تک عورت مارچ کیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عورت مارچ دوپہر ڈیڑھ بجے سے لے کر شام 6 بجے تک ہوگا، تاہم عورت مارچ کی انتظامیہ کے سوشل اکاؤنٹس پر کوئی متنازع بیان اپ لوڈ نہیں ہوگا۔عدالت نے حکم دیا کہ عورت مارچ میں آئین پاکستان کیخلاف کوئی اقدام نہ کیا جائے، اور کسی خاص فرقے کے مہمان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔