پی ایس ایل 8: اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 24 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنک کا فیصلہ کیا ہے۔راولپنڈی سٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل سیزن 8 کے 24 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں جیتنے کیلئے فیورٹ ہیں، ٹاس جیتنے پر کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں ایک تبدیلی کی ہے، جبکہ محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے ایونٹ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں۔ دو جیتے ایک میں ناکام رہنے کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک میچ کھیل کر فتح حاصل کر رکھی ہے۔