شب برات کی مقدس رات اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنے کا موقع فراہم کرتی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

شب برات کی مقدس رات اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنے کا موقع فراہم کرتی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شب برات کے موقع پر انفرادی دعاؤں کے ساتھ اجتماعی دعاؤں کا بھی اہتمام کریں، شب برات کے بابرکت موقع پر عبادت کی سعادت کی خوش نصیبی کے حصول میں ہمیں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہئیے، شب برات کی مقدس ساعتیں ہمیں دوسرے انسانوں کو معاف کرنے اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتی ہیں، دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ ارضِ وطن سمیت پوری دنیا کو امن، استحکام اور خوشحالی نصیب فرمائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری