پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز رواں ماہ کی 25،27 اور29 تاریخ کو کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کا اعلان افغان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا گیا، شیڈول کے مطابق سیریز کے تینوں میچز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور سیریز کی آمدنی دونوں ملکوں میں برابر تقسیم ہوگی۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا نے رواں سال مارچ میں افغانستان کا دورہ کرنا تھا اور تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز یو اے ای میں ہونا تھی تاہم آسٹریلیا نے دورہ افغانستان سے انکارکردیا تھا۔